ملک میں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی خواجہ آصف کا دعویٰ

ملک میں بجلی کی طلب 19 ہزار 933 میگا واٹ ہے جب کہ 3 ہزار 941 میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے، وفاقی وزیر

بجلی کی پیداوار15 ہزار992 میگا واٹ ہے، خواجہ آصف: فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک میں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروفاقی وزیربرائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے دعوی کیا ہے کہ ملک میں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار15 ہزار992 میگا واٹ ہے، ملک میں بجلی کی طلب 19 ہزار 933 میگا واٹ ہے جب کہ 3 ہزار 941 میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔




واضح رہے کہ ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے جب کہ شہری علاقوں کے مقابل میں دیہی علاقوں میں 20، 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
Load Next Story