لائن آف کنٹرول کےدونوں اطراف تجارت اوربس سروس بحال

حکومت پاکستان کی جانب سے بس سروس اورتجارت بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،محمد اسماعیل

حکومت پاکستان کی جانب سے بس سروس اورتجارت بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،محمد اسماعیل فوٹو : اے ایف پی/ فائل

پاکستانی حکام نے 20 دنوں کی معطلی کے بعدآج سے لائن آف کنٹرول کے آرپارتجارت اوربس سروس بحال کرنے کافیصلہ کیاہے۔


آزادکشمیرمیں لائن آف کنٹرول کے آرپارسفراورتجارت کے لئے قائم ادارے کے سربراہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ محمد اسماعیل نے غیرملکی نشریاتی ادارے کوبتایا کہ لائن آف کنٹرول پرکشیدگی میں کمی ہوئی ہے اورکچھ دنوں سے فائرنگ بھی نہیں ہوئی، اس وجہ سے راولاکوٹ اورپونچھ سیکٹر کے درمیان سفری سہولیات اورتجارت کی بحالی کافیصلہ کیاگیاہے۔

بریگیڈئیرریٹائرڈ محمد اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں بس سروس اورتجارت بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story