قائد اعظم ٹرافی حیدرآباد فیصل آباد کو87 رنز سے زیر کرلیا
عدنان اکمل کی سنچری نے لاہور راوی کیخلاف کراچی بلوز کو فتح کا خواب نہ دیکھنے دیا۔
بہاولپور نے کراچی وائٹس کو کامیابی سے محروم رکھا۔ فوٹو : فائل
قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے مرحلے میں حیدر آباد نے فیصل آباد کو87 رنز سے زیر کر لیا۔
عدنان اکمل کی سنچری نے لاہور راوی کیخلاف کراچی بلوز کو فتح کا خواب نہ دیکھنے دیا، بہاولپور کے کامران حسین کی تھری فیگر اننگز نے کراچی وائٹس کو کامیابی سے محروم رکھا،سیالکوٹ اور کوئٹہ کا میچ ڈرا ہو گیا، راولپنڈی کا ایبٹ آباد سے مقابلہ بھی فیصلہ کن ثابت نہ ہو سکا، پشاور کے مقابل اسلام آبادکو چوتھے اور آخری روز فتح کیلیے 364 رنز درکار جبکہ تمام 10 وکٹیں موجود ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق میرپور اسٹیڈیم میں لو اسکورنگ میچ میں فیصل آباد کو آخری روز کامیابی کیلیے 129 رنز درکار جبکہ 5 وکٹیں باقی تھیں، 80 رنز سے اننگز کا آغاز کرنے والی ٹیم باقی نصف وکٹیں بھی گنوا کر 122 رنز تک محدود رہی۔
ذیشان آصف بٹ 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نعمان علی نے 4 جبکہ ریحان ریاض اور ناصر اویس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں میزبان لاہور راوی کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلیے 125 رنز درکار تھے، عدنان اکمل نے 108 ناٹ آئوٹ رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کا ٹوٹل 305 تک پہنچایا، عمران فرحت نے57 رنز بنائے، مصباح خان نے3 اور انور علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، 105 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کراچی بلوز نے 69 پر 5 وکٹیں گنوا دی تھیں کہ میچ کا وقت ختم ہو گیا۔
ایل سی سی اے گرائونڈ پر سیالکوٹ نے 6 وکٹ پر193 رنز اور 200 کی برتری کے ساتھ اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 262 کا مجموعہ حاصل کیا، محمد ایوب 94 پر ناقابل شکست رہے، ارون لال نے 4 وکٹیں حاصل کیں، 270 رنز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے کوئٹہ نے کھیل کا وقت ختم ہونے تک 3 وکٹ پر 193 رنز جوڑے، بسم اللہ خان نے 58 رنز بنائے، قیصر عباس 50 پر ناٹ آئوٹ رہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بہاولپور نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے کراچی وائٹس کو فتح سے محروم کر دیا۔
دوسری اننگز میں 51 پر 5 وکٹیں گنوا کر محض 62 کی برتری سے چوتھے روز بیٹنگ کا آغاز کرنے والی ٹیم نے کامران حسین کی سنچری سے تقویت پاتے ہوئے 8 وکٹ پر 245 رنز پر اننگز ڈیکلیئرڈ کر دی، کراچی وائٹس نے 356 رنز کے تعاقب میں کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹ پر 65 بنائے۔ گوہاٹی گرائونڈ صوابی میں352 کی سبقت حاصل ہونے کے باوجود راولپنڈی نے دوسری اننگزمیں کافی وقت ضائع کرتے ہوئے8 وکٹ پر 289 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئرڈ کی، عمر امین 71 اور نواز 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
عزیز الرحمان نے 5 وکٹیں حاصل کیں،641 کا ہدف پانے والی ایبٹ آباد کی ٹیم نے5 وکٹ پر 110 رنز کے ساتھ کھیل کا اختتام کیا، وقار اورکزئی نے34 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، سعد الطاف اور حماد اعظم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ارباب نیاز اسٹیڈیم میں میچ کے تیسرے روز میزبان پشاور نے پہلی اننگز میں 76 رنز کا خسارہ ہونے کے بعد دوسری باری میں9 وکٹ پر 439 رنز بنا کر اسلام آباد کو مشکل میں ڈال دیا، اسرار اللہ نے155 اور محمد نواز نے78 رنز کی اننگز کھیلیں، نصر اللہ نے 4اور زوہیب احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
مہمان سائیڈ نے فتح کیلیے درکار 364 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 52 رنز بنا لیے، راحیل مجید 33 اور شان مسعود 16 پر ناٹ آئوٹ ہیں،آخری روز انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ ہی اسلام آباد کو فتح دلا سکتی ہے، آغاز میں ہی وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں تو پشاور کی کامیابی کا راستہ بن جائے گا۔