لیور پول اور ٹوٹنہم ہوٹسپر کی ٹیمیں ایف اے کپ سے باہر
لیڈز یونائیٹڈ اور اولڈ ہام ایتھلیٹک کی فتوحات، چیلسی شکست سے بال بال بچی۔
لیڈز یونائیٹڈ اور اولڈ ہام ایتھلیٹک کی فتوحات، چیلسی شکست سے بال بال بچی۔ فوٹو: فائل
لیور پول اور ٹوٹنہم ہوٹسپر کی ٹیمیں ایف اے کپ سے باہر ہو گئیں۔
چیلسی بھی شکست سے بال بال بچی۔ ٹوٹنہم کو چیمپئن شپ سائیڈ لیڈز یونائیٹڈ نے2-1 سے مات دی، لیوک وارنیی نے گول کرکے فاتح ٹیم کو برتری دلائی جسے روز میک کورمیک کے گول نے دگنا کیا۔
ہوٹسپر کی جانب سے واحد گول کلنٹ ڈیمپسی نے بنایا، لیور پول کو اولڈ ہام ایتھلیٹک نے 3-2 سے ٹھکانے لگایا، 1994 میں ایف اے کپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم نے عمدہ آغاز کیا، جب میٹ اسمتھ نے تیسرے ہی منٹ میں اسے برتری دلادی، لیور پول نے17ویں منٹ میں قائمقام کپتان لوئیس سوریز کے گول سے جواب دیا۔
پہلے ہاف میں اسمتھ نے حریف گول کیپر بریڈ جونز کی غلطی کے سبب گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی مگر وقفے کے بعد ریسی وابارا نے اولڈہام کی جانب سے مقابلہ برابر کیا،79 ویں منٹ میں جوئے ایلن کے گول نے اسے فتح دلادی۔ لیور پول اور ہوٹسپر نے آسٹن ولا، ناروچ سٹی اور کوئنز پارک رینجرز کو جوائن کرلیا جو ایک روز قبل ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔