جائیداد کا تنازع بھائیوں نے دلیپ کمار کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

دلیپ کمار نے بڑے بھائی کو1200اسکوائرفٹ اور چھوٹے بھائی کو800 اسکوائرفٹ کا فلیٹ دینے کا وعدہ کیا تھا۔


Online January 29, 2013
دلیپ کمار نے بڑے بھائی کو1200اسکوائرفٹ اور چھوٹے بھائی کو800 اسکوائرفٹ کا فلیٹ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ فوٹو : فائل

دلیپ کمار کے 2 بھائیوں نے جائیدادکے تنازع پر انھیں قانونی نوٹس بھجوادیا۔

بھارتی اخبار ٹائمز اف انڈیا کے مطابق احسان خان اور اسلم خان نے بتایا کہ وہ دلیپ کمار کے ساتھ جس بنگلے میں60سال تک رہائش پذیرتھے اسے دلیپ کمار نے مسمارکر دینے کے بعد دونوں بھائیوں کورہائش کیلیے جگہ دینے کا وعدہ کیا تھا جو اب تک پورا نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے انھیں ماہوار رقم کی ادائیگی کی گئی۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ دلیپ کمار نے دونوں بھائیوں سے وعدہ کیا تھا کہ پالی ہل بنگلے کو مسمارکرکے اس کی جگہ نئی عمارت تعمیرکی جائے گی جس میں دلیپ کمار نے بڑے بھائی کو1200اسکوائرفٹ اور چھوٹے بھائی کو800 اسکوائرفٹ کا فلیٹ دینے کا وعدہ کیا تھا۔

مقبول خبریں