امریکی سینیٹ نے جان کیری کووزیرخارجہ بنانے کی توثیق کردی
پاکستان کو سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد کی منظوری میں بھی سینیٹر جان کیری کا کردار انتہائی اہم تھا۔
جان کیری پاکستان کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے سینیٹر سمجھے جاتے ہیں۔ فوٹو: فائل
امریکی سینیٹ نے سینیٹر جان کیری کی وزیر خارجہ کے لئے نامزدگی کی توثیق کردی ۔
سینیٹ کے اجلاس کے دوران ارکان کی اکثریت نے جان کیری کو ملک کے نئے وزیر خارجہ کی حیثیت سے نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔ وہ ہلیری کلنٹن کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
69 سالہ جان کیری کا تعلق امریکی ریاست میسا چیوسٹس سے ہے،وزیر خارجہ کی حیثیت سے نامزدگی کے وقت وہ مسلسل 5 ویں مرتبہ امریکی سینیٹ کے رکن کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں جبکہ 2004 میں وہ امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے مد مقابلی صدارتی انتخابات میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔
جان کیری پاکستان کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے سینیٹر سمجھے جاتے ہیں، پاکستان کو سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد کی منظوری میں بھی سینیٹر جان کیری کا کردار انتہائی اہم تھا۔
امریکی قانون کے مطابق صدر کسی بھی وزیر یا دیگر اعلیٰ ترین عہدے کے لئے کسی شخص کو نامزد کرکے اس کا نام سینیٹ کو بھیجتا ہے، ایوان بالا کی جانب سے نامزدگی کی توثیق کے بعدہی اسے اس عہدے کی ذمہ داریاں تفویض کی جاتی ہیں، جان کیری ہلیری کلنٹن کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔