بھارت میں انتہا پسند ہندو کا روزے دار مسلم خاتون پر تشدد
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا
بھارت میں آئے روز جنسی زیادتی اور ہندو انتہا پسندی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ فوٹو: فائل
بھارت میں انتہا پسند ہندو سرکاری ملازم نے دفتر میں کام کرنے والی روزے دار مسلمان خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔
بھارت میں اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا ہے، آئے روز جنسی زیادتی اور ہندو انتہا پسندی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں یہاں نہ عورتوں کا احترام ہےاور نہ ہی کسی کی عزت محفوظ
مسلم خاتون کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ ریاست کرناٹک کے ضلع رائچر کے شہر سندھانور میں پیش آیا جہاں بلدیہ میں کام کرنے والے ہندو ملازم شاراناپا نے روزے دار خاتون نسرین کو زوردار لاتیں رسید کیں جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
نسرین نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ شاراناپا نے دیر سے آنے کا الزام لگاکر اسے روزے کی حالت میں تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
بلدیاتی انتظامیہ کے مطابق نسرین مستقل جب کہ شاراناپا عارضی ملازم ہے، جسے نوکری سے برخواست کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق جس روز یہ واقعہ پیش آیا اس روز دفتر کی چھٹی تھی تاہم کام زیادہ ہونے کی وجہ سے دونوں ملازمین کو طلب کیا گیاتھا۔