رتیش دیش مکھ نے کنگ خان کی قیمتی چیزچرالی

رتیش نے فلم کی تشہیر کیلئے صرف شاہ رخ خان کی فلم کا نہیں بلکہ کئی سپرہٹ فلموں کے پوسٹر چرائے

رتیش دیش مکھ نے کنگ خان کی فلم کا پوسٹر چرالیا؛فائل فوٹو

بالی ووڈ میں مزاحیہ اداکاری کرنے والے مشہور اداکار رتیش دیش مکھ نے اپنی نئی فلم ''بینک چور'' کی پروموشن کیلئے تمام حدیں پار کرتے ہوئے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا پورا پوسٹر چرالیا۔

رتیش دیش مکھ کا شمار بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں کے ساتھ چلبلے اور مزاحیہ اداکاروں میں بھی ہوتا ہے، انہوں نے اپنی نئی فلم کی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کروانے کیلئے ایسی حرکت کی ہے جس نے شاہ رخ خان کو چراغ پا کردیا،۔ رتیش نے اپنی آنے والی فلم ''بینک چور'' کی تشہیر کیلئے منفرد انداز اپناتے ہوئے شاہ رخ خان کی فلم ''ہیری میٹ سیجل'' کا پورا پوسٹر ہی چرا لیا۔



شاہ رخ خان کو رتیش کا یہ مزاق بالکل بھی پسند نہیں آیا اورانہوں نے ٹویٹرپران کی اس حرکت پرطنزیہ جملوں کے تیر برساتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تصویرمیں سیجل اچھی لگ رہی ہے لیکن تم ہیری کی مزید بہتراندازمیں تصویراستعمال کرسکتے تھے۔




رتیش نے اپنی فلم کی تشہیر کیلئے صرف شاہ رخ خان کی فلم کا نہیں بلکہ کئی سپرہٹ فلموں کے پوسٹر چراکر ان میں خود کو بطور مرکزی کردار پیش کیا ہے، بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ''باہو بلی'' کے پوسٹر میں پربھاس کی جگہ رتیش اوران کے ہاتھوں میں بینک سے لوٹا ہوا پیسہ نظرآرہا ہے۔



رتیش نے ہالی ووڈ کو بھی نہیں چھوڑا اور کامیاب فلم ''اسپائیڈر مین'' کے پوسٹر میں اپنی فلم کانام ''بینک چور'' لکھ کر عوام کے سامنے پیش کیا۔



ہدایت کار بمپی کی فلم ''بینک چور'' کی کہانی تین بیوقوف چوروں کے گرد گھومتی ہے فلم میں رتیش دیش مکھ کے علاوہ ویویک اوبروائے بھی اہم کردارمیں نظر آئیں گے، فلم رواں ماہ 16 جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
Load Next Story