پی آئی اے کے جرمن سی ای او برنڈ ہلڈن برانڈ ملازمت سے برطرف

بیرون ملک موجود برنڈ ہلڈن برانڈ نے شوکاز نوٹس کا جواب دیا نہ پیش ہوئے، پی آئی اے انتظامیہ

برنڈ ہلڈن پر پی آئی اے کو اربوں روپے کے نقصان پہنچانے سمیت مختلف الزامات عائد ہیں۔ فوٹو: فائل

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے قائم مقام غیر ملکی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) برنڈ ہلڈن برانڈ کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے برنڈ ہلڈن برانڈ کو عہدے کے غلط استعمال اور طیاروں کو انتہائی کم قیمت پر فروخت کرنے سمیت مختلف الزامات پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا لیکن وہ پیش ہوئے اور نہ نوٹس کا جواب دیا جس پر انہیں ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: نام ای سی ایل میں ہونے کے باوجود پی آئی اے کے سی ای او بیرون ملک روانہ

واضح رہے کہ برنڈ ہلڈن برانڈ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل تھا تاہم انہوں نے ایک ماہ کے لیے اپنا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست کی تھی، نام ایس سی ایل سے خارج ہوتے ہی وہ بیرون ملک روانہ ہو گئے تھے اور پھر پاکستان واپس نہیں آئے۔ پی آئی اے کے جرمن سی ای او برنڈ ہلڈن برانڈ کو اپنے عہدے کے غلط استعمال، پاکستان کی قومی ایئرلائن کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے اور طیاروں کو طریقہ کار کی پیروی کیے بغیر کم قیمت میں فروخت کرنے جیسے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔
Load Next Story