شہر کے مختلف علاقوں سے8مفرور ملزمان سمیت19 گرفتار
اسلحہ،موبائل فون،لوٹی ہوئی رقم،چرس،ٹیکسی ودیگر مسروقہ سامان برآمد،ٹارگٹ کلر بھی شامل
اسلحہ،موبائل فون،لوٹی ہوئی رقم،چرس،ٹیکسی ودیگر مسروقہ سامان برآمد،ٹارگٹ کلر بھی شامل۔ فائل فوٹو
پولیس نے 19ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق پولیس نے گلشن اقبال کے ڈی اے مارکیٹ میں عید کی شاپنگ کرنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ایک ڈاکو حسن مصطفی کو مقابلے کے بعد گرفتار کرکے پستول اور سید مظہر شاہ نامی شخص سے چھینا ہوا برآمد کرلیا۔
پیرآباد پولیس نے بنارس چوک سے ایک ملزم محمد یوسف کو گرفتار کرکے ایک پستول اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا، سائٹ اے پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث4ملزمان کو گرفتار کرکے3پستول،2مسروقہ موبائل فون اور کالی پیلی ٹیکسی نمبر JM-8384 برآمد کرلی، نپیر، درخشاں اور بلوچ کالونی پولیس نے 4ملزمان کو گرفتار کرلیاجبکہ کلری ، عید گاہ ، سٹی کورٹ اور کلفٹن پولیس نے مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب8مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا، بوٹ بیسن پولیس نے ملزم سرفراز کو گرفتار کرکے چرس برآمد کر لی۔