یوم علی ؓ کے موقع پر لاہور میں دہشت گردی کا خدشہ
دہشت گردی بی بی پاکدامن کے مزار کو نشانہ بناسکتے ہیں، ایس ایس پی سول لائن
مزار کے ملحقہ علاقے میں واقع تمام دکانوں اور گھروں کی تلاشی لی گئی ہے، ایس ایس پی سول لائن : فوٹو : فائل
لاہور میں یوم علی کے موقع پر دربار بی بی پاکدامن پر ممکنہ دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے.
ایس ایس پی سول لائن علی رضا کا کہنا ہے کہ دربار بی بی پاک دامن پر ممکنہ دہشت گردی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دربار سے ملحقہ علاقوں میں پولیس کا گرینڈ آپریشن بھی ہوا ہے جس میں دربار کو بند کروا کر گھروں اور دکانوں کی تلاشی لی گئی جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے دربار کے قریب تمام دکانوں کا معائنہ کیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور، 2009ء سے ابتک 20 سے زائد حملے
لاہور پولیس کے ایس ایس پی سول لائن علی رضا نے بتایا کہ دربار بی بی پاکدامن پر دہشت گردی کا خطرہ ہے، جس کے باعث سیکیورٹی کے انتظامات بہتربنانے کے لئے مزار کے ملحقہ علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا اور دربار کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی مزید نفری تعینات کرکے سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عبداللہ شاہ غازیؒ سمیت سندھ کے 14 مزار انتہائی حساس قرار