پی ایس 114 پر پیپلزپارٹی کا حال بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ جیسا ہے فاروق ستار
پی ایس 114 میں ایم کیو ایم کامیاب ہوگی کیوں کہ یہاں پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک کبھی رہاہی نہیں، فاروق ستار
پی ایس 114 میں ایم کیو ایم کامیاب ہوگی کیوں کہ یہاں پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک کبھی رہاہی نہیں، فاروق ستار۔ فوٹو: فائل
ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پی ایس 114 میں حکومتی مشینری استعمال کی جارہی ہے اور پیپلز پارٹی کا حال بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ جیسا ہورہا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 22 اگست والا کیس جھوٹا ہے اور جو لوگ 23 اگست کی پالیسی کے ساتھ ہیں ان پر مقدمہ بنتا ہی نہیں اس سے صرف عدالت کا وقت بھی خراب ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل سے آنے والے قیدیوں نے بڑی شکایات کی ہیں جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں جن کے علاج کی کوئی سہولت موجود نہیں اور برائے نام ایک اسپتال قائم کررکھا ہے قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد قیدیوں سے جیل مینوئل کے تحت دی گئی سہولتیں بھی واپس لے لی گئیں ہیں اس طرح کی سختیاں سیاسی قیدیوں پر نہیں بلکہ دہشت گردوں کے خلاف ہونی چاہئں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: 23 مقدمات میں فاروق ستار کی ضمانت منظور
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پی ایس 114 میں ضمنی انتخابات پر بے دریغ حکومتی مشینری استعمال کی جارہی ہے پیپلز پارٹی سمجھ رہی ہے کہ سرکار کی مشینری پر الیکشن جیت جائے گی لیکن یہ ان کا خواب ہے اور بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ ہوا جارہا ہے اس نشست پر ایم کیوایم ہی بھاری اکثریت سے جیتے گی کیوں کہ پی ایس 114 میں پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک کبھی رہاہی نہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: غداری کا الزام لیکر نہیں عزت کی موت مرنا چاہتے ہیں