پی آئی اے کا عیدالفطر سے قبل کرایوں میں کمی کا اعلان

قومی ایئرلائن نے اندرون ملک سفر کے لیے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

قومی ایئرلائن نے اندرون ملک سفر کے لیے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو : فائل

قومی ایئرلائن نے عوام کو عیدالفطر کا تحفہ دیتے ہوئے اندرون ملک سفر کے لیے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے عوام کو عیدالفطر کا تحفہ دیتے ہوئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا۔




اپنی ٹوئٹ میں پی آئی اے نے ''اسپیشل عید ڈسکاؤنٹ'' دیتے ہوئے تمام اندرون ملک فلائٹس کے لیے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا جب کہ ساتھ میں یہ بھی کہا کہ یہ آفر 27 سے 29 جون تک کارآمد ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ریلوے کا یکم سے 20 رمضان تک کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان

واضح رہے پاکستان ریلوے نے بھی عوام کو عید الفطر کا تحفہ دیتے ہوئے 20 رمضان المبارک سے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کررکھا ہے۔
Load Next Story