فلم کو انڈسٹری کا درجہ 1992 میں مل چکا، سہیل خان

شوبز رپورٹر  ہفتہ 17 جون 2017
 92 ء میں بھی نوازشریف کی حکومت تھی، تمام تنظیموں کے رہنما اس سے لاعلم ہیں۔ فوٹو: فائل

 92 ء میں بھی نوازشریف کی حکومت تھی، تمام تنظیموں کے رہنما اس سے لاعلم ہیں۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  فلمساز، امپورٹر اور ڈسٹری بیوٹر سہیل خان نے کہا ہے کہ فلم پروڈکشن کوپاکستان میں انڈسٹری کا درجہ 1992 میں مل چکا ہے۔

سہیل خان نے ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 92ء میں بھی میاں نوازشریف کی ہی حکومت تھی اوراسی دوران ایک نوٹیفیکشن جاری کیا گیا تھا لیکن پاکستان فلم اورسینما انڈسٹری کی تنظیموں کے رہنما بھی اس سے لاعلم ہیں جس کے مطابق وفاقی وزارت انڈسٹری نے پاکستانی فلم کو’انڈسٹری ‘ کا درجہ دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کیا تھا۔

فلمساز نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی لاعلمی پر افسوس کے سوا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔