پشاورمیں گھریلو تنازع پر میاں بیوی قتل
گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے ہی بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا
قتل کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں، پولیس: فوٹو: فائل
نواحی گاوں وڈپگہ میں گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے نواحی گاوں وڈپگہ میں گھریلو تنازع پر بھائی نے گھر میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کا بھائی، بھابھی اور دو بھتیجے شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچی اورچاروں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں ملزم کا بھائی اور بھابھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: پرانی دشمنی پر میاں بیوی اور 3 بچے قتل
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم فرارہو گیا جس کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، قتل کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ لاشوں کو کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔