سندھ بم ڈسپوزل اسکواڈکے ذیلی یونٹس کے قیام کی منظوری
کراچی کے پانچوں اضلاع میں فوری اوردیگراضلاع میں ضرورت کے مطابق یونٹس قائم کیے جائینگے
کراچی بم ڈسپوزل اسکواڈ کوجدید آلات کی فراہمی کیلیے50کروڑ سے زائد فنڈز دینے کا فیصلہ فوٹو فائل
محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبہ بھر میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذیلی یونٹس کے قیام کی منظوری دیدی ہے ۔
اس منظوری کے بعدکراچی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پانچوں اضلاع میں فوری جبکہ صوبے کے دیگراضلاع میں ضرورت کے مطابق یونٹس قائم کیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام اوربموں کوناکارہ بنانے کے لیے حکومت سندھ نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کومزید فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،کراچی کے پانچوں اضلاع میں قائم کیے جانے والے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذیلی یونٹس یونٹس کا انچارج انسپکٹر رینک کا پولیس آفیسر ہوگا۔ اس کے ماتحت 10رکنی عملہ تعینات کیا جائے گا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بم اور بارودی مواد ناکارہ بنانے کے لیے مزید جدید آلات کی فراہمی کے لیے 50کروڑ روپے سے زائد فنڈز دینے کی بھی منظوری دیدی ہے اور محکمہ خزانہ جلد پولیس کو یہ گرانٹ جاری کرے گا۔سندھ پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ کے لیے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جدید آلات سے لیس پانچ گاڑیاں آئندہ دوماہ میں خریدے گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے لیے مزید 10موبائلیں بھی خریدنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور ان موبائلوں کی خریداری بھی آئندہ ایک سے دو ماہ میں کرلی جائے گی ۔ذرائع نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ میں سندھ پولیس سے مزید 250اہلکار تعینات کیے جائیں گے ان اہلکاروں کوبم اوربارودی مواد ناکارہ بنانے کی دو ماہ کی خصوصی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔اہلکاروں کی تعیناتی میرٹ پر ہوگی۔یہ یونٹس آئندہ ایک ماہ میں قائم کردیے جائیں گے۔