عاشق محبوبہ کو محبت کایقین دلاتے ٹرین کے آگے جاگرا

آئی این پی  پير 19 جون 2017
نوجوان پلیٹ فارم کی طرف بڑھتی ہوئی ریل گاڑی کی جانب جھکا اور اس کا پاؤں پھسلا اور وہ نیچے ریل کی پٹڑی پر جاگرا۔ فوٹو؛ فائل

نوجوان پلیٹ فارم کی طرف بڑھتی ہوئی ریل گاڑی کی جانب جھکا اور اس کا پاؤں پھسلا اور وہ نیچے ریل کی پٹڑی پر جاگرا۔ فوٹو؛ فائل

رانچی: بھارت میں نوجوان عاشق محبوبہ کو اپنی محبت کا یقین دلاتے ہوئے ریل گاڑی کے آگے جاگرا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ میں اشیش ورما نامی 23 سالہ نوجوان پلیٹ فارم پر چہل قدمی کرتے ہوئے اپنی محبوبہ سے فون پر بات کررہا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وہ فون پر کسی لڑکی سے کہہ رہا تھا کہ میں تمہاری خاطر جان بھی قربان کرسکتا ہوں اور پھر وہ پلیٹ فارم کی طرف بڑھتی ہوئی ریل گاڑی کی جانب جھکا اور اسی دوران اس کا پاں پھسلا اور وہ نیچے ریل کی پٹڑی پر جاگرا۔ ریل گاڑی کے ڈرائیور نے اسے پٹڑی پر گرتے ہوئے دیکھ کر ایمرجنسی بریک لگائے جس کی وجہ سے اشیش کی جان تو بچ گئی البتہ اسے سر پر شدید چوٹیں آئیں تاہم اسے فوری طور پر ایک مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں پر نوجوان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔