چینآتش بازی کاسامان لے جانیوالے ٹرک میں دھماکا26افراد ہلاک

چین میں ہر سال ٹریفک حادثات میں تقریباً70 ہزار افرد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں

ٹرک میں دھماکے کے باعث پل کا 80 میٹر طویل حصہ پانی میں جا گرا اور کئی گاڑیاں بھی پانی میں گر گئیں ، فوٹو : اے ایف پی

چین میں آتش بازی کے سامان سے لدے ٹرک میں دھماکے سے پل گرنے کے نتیجے میں 26افراد ہلاک ہوگئے۔


واقعہ چین کے صوبے ہینان کی ایکسپریس وے پر پیش آیا ، جہاں آتش بازی کے سامان سے لدا ٹرک پل سے گزررہا تھا کہ اچانک زور دار دھماکا ہوگیا جس کے باعث پل کا 80 میٹر طویل حصہ نیچے جا گرا اور کئی گاڑیاں بھی پل کے نیچے جاگریں جس کے باعث 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

واضح رہے چین میں ہر سال ٹریفک حادثات میں تقریباً 70 ہزار افرد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
Load Next Story