پسند کی شادی کرنے والے نابینا شوہر پر بیوی کے اغوا کا مقدمہ درج

عروج نے گوجرانوالہ بلایا اور میرے ساتھ میرے گاؤں چلی آئی جہاں ہم نے شادی کرلی،نابینا شوہر کاشف

عروج نے گوجرانوالہ بلایا اور میرے ساتھ میرے گاؤں چلی آئی جہاں ہم نے شادی کرلی، نابینا شوہرکاشف فوٹو: ایکسپریس نیوز

WASHINGTON:
پسند کی شادی کرنے والے نابینا شوہر کے خلاف بیوی کے اغوا کا مقدمہ درج کر دیاگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ تھانہ سول لائن کے علاقے میں پیش آیا، 2 ماہ قبل رحیم یارخان کے رہائشی نابینا نوجوان محمد کاشف کا فون پر گوجرانوالہ کی عروج سے رابطہ ہوا اور بات شادی تک جا پہنچی ، کاشف کاکہناہے کہ عروج کو اپنے نابینا ہونےکا بتایا تواس نےکہا کیا نابینا انسان نہیں ، عروج نے گوجرانوالہ بلایا اور میرے ساتھ میرے گاؤں چلی آئی جہاں ہم نے شادی کرلی۔

2 ہفتے بعد عروج نے کہا کہ والدین سے ملنا چاہتی ہوں اور گوجرانوالہ پہنچ کر گھر والوں کے ساتھ مل گئی اورمیرے اوپراپنے اغوا کا مقدمہ درج کرادیا، نابینا کاشف کا کہنا ہےکہ میں خود چل نہیں سکتاکسی کوکیا اغواکروں گا.
Load Next Story