ماہی گیروں نے سمندر سے 15 فٹ سے زائد لمبی وہیل شارک پکڑلی

ماہی گیروں کے مطابق جب انہوں نے مچھلیاں پکڑنے کے لئے سمندر میں جال پھینکا توشارک مچھلی ان کے جال میں پھنس گئی۔

اس بات کے تعین کے لئے کہ آیا شارک مچھلی پہلے سے مردہ حالت میں تھی یا جال میں پھنس کر مری ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ فوٹو: رائٹرز

لاہور:
ماہی گیروں نے سمندر سے 15 فٹ سے زائد لمبی اور 3 ٹن سے زائد وزنی وہیل شارک پکڑنے کا کارنامہ انجام دے دیا۔


ماہی گیروں کے مطابق جب انہوں نے مچھلیاں پکڑنے کے لئے سمندر میں جال پھینکا تو مری ہوئی شارک مچھلی ان کے جال میں پھنس گئی جسے وہ لانچ کے ذریعے کھینچ کر ساحل سمندر پر لے آئے۔

فشرفورک تنظیم کا کہنا ہے کہ اس بات کے تعین کے لئے کہ آیا شارک مچھلی پہلے سے مردہ حالت میں تھی یا جال میں پھنس کر مری ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
Load Next Story