اکشے کمار بالی ووڈ کے مودی بننے کو تیار
اکشے کمار نریندر مودی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار ادا کریں گے
اکشے سے بہتر کوئی اور یہ کردار ادا نہیں کرسکتا،شتروگھن سنہا
HYDERABAD:
بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اپنی اگلی فلم میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں آج کل معروف شخصیات کی زندگی پر فلمیں بنانے کا رجحان ہے۔ اظہر الدین ، سچن ٹنڈولکر، ملکھا سنگھ، سنجے دت جیسی شخصیات کے بعد اب بھارت میں ہزارو ں مسلمانوں کے قاتل گجرات کے قصائی یعنی موجودہ وزیراعظم نریندرا مودی کی زندگی پر بھی فلم بنائی جارہی ہے۔ ابتدا میں اس کردار کے لیے بی جے پی ہی سے گہری وابستگی رکھنے والے اداکاروں پاریش راول اور انوپم کھیر کا نام لیا جارہا تھا تاہم اکشے کمار بھی اس کردار کی دوڑ میں شامل ہوچکے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اکشے کمار نے نیشنل ایوارڈ اپنے نام کرلیا
اکشے کمار کو اس کردار کے لیے سب سے مظبوط امیدوار کہا جارہا ہے کیونکہ حکومت میں اثرورسوخ رکھنے والی دو اور فلمی شخصیات یعنی شتروگھن سنہا اور بھارتی سنسر بورڈ کے سربراہ پہلاج نہلانی نے فلم میں اکشے کمار کی موجودگی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکشے سے بہتر کوئی اور یہ کردار ادا کر ہی نہیں سکتا۔
واضح رہے کہ مودی کی زندگی پر بننے والی فلم کے نام اور دیگر کاسٹ کے بارے میں فی الحال معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔