- 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں، شیخ رشید
- وزن کم کرنے والے انجیکشن قلبی صحت کے لیے مفید، تحقیق
- ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرنے والا پلانٹ
- 83 سالہ خاتون ہاورڈ سے گریجویشن کرنے والی معمر ترین طالبہ بن گئیں
- پاکستان سے دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکا
- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی20 میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
فلپائن میں 300 داعش جنگجوؤں کا اسکول پر حملہ، کئی طالب علم یر غمال
منیلا: فلپائن میں داعش کے300حملہ آوروں نے اسکول کے متعدد طالب علم بچوں کو یر غمال بنالیا۔
اطلاعات کے مطابق فلپائن میں فوجیوں اور جنگجوؤں کے مابین لڑائی جاری ہے۔ شمالی جزیرہ منڈاناؤ کے قصبہ کوٹا باٹو کے اسکول پر داعش کے300 حملہ آوروں نے دھاوا بولا اور کئی بچوں کو یرغمال بنالیاہے۔ ان حملہ آوروں کا تعلق داعش کے مبینہ گروپ بنگسمورو اسلامک فریڈم فائٹرز سے ہے، جن کی اس علاقے میں فوج کے ساتھ لڑائی پانچویں ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔
ادھر مقامی پولیس کے چیف انسپکٹر ریلن مامون نے ریڈیو انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ300 مسلح افراد نے اسکول کی عمارت میں داخل ہو متعدد بچوں کو یرغمال بنا لیا ہے، پولیس حملہ آوروں کے بارے میں ضروری معلومات اکٹھی کر رہی ہے جبکہ فوج بھی ان جنگوؤں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہے جبکہ ایک دوسرے واقعے میں سیکڑوں مسلح افراد نے جنوبی شہر مراوی کے نزدیک فوجیوں پر حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔
فوجی ترجمان نے کہاکہ جنگجوؤںکی اس تازہ کارروائی میں5 شہری لاپتہ ہوگئے ہیں جبکہ فوج فرار ہو جانے والے حملہ آوروں کو تلاش کررہی ہے۔ دوسری طرف مراوی میں مسلم شدت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی بدستور جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔