ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے آئی ایس پی آر

رپورٹ کے ذریعے پاکستان میں جاری فرقہ وارانہ تشدد کو مزید ہوا دینے کے لئے ایندھن فراہم کیا گیا، آئی ایس پی آر

رپورٹ پاکستان میں افراتفری اور خرابی پیدا کرنے کی کوشش نظر آتی ہے اور اس طرح کی متعصبانہ رپورٹس کی وجہ سے ہیومن رائٹس واچ کی کوئی ساکھ نہیں رہی، ترجمان آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

آئی ایس پی آر نے ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے ہیومن رائٹس واچ کی حالیہ رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے اور غیر مصدقہ رپورٹ پاکستان اور اس کے اداروں کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش ہے، رپورٹ میں متعصب خیالات کے ذریعے پاکستان مخالف ایجنڈے کی حمایت کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے رپورٹ کے ذریعے پاکستان میں جاری فرقہ وارانہ تشدد کو مزید ہوا دینے کے لئے ایندھن فراہم کیا گیا۔


ترجمان کے مطابق رپورٹ پاکستان میں افراتفری اور خرابی پیدا کرنے کی کوشش نظر آتی ہے اور اس طرح کی متعصبانہ رپورٹس کی وجہ سے ہیومن رائٹس واچ کی کوئی ساکھ نہیں رہی، دنیا کے بہت سے ممالک ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹس مسترد کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے جاری ہونے والی ''ورلڈ رپورٹ 2013'' نامی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ حکومت پاکستان سیکیورٹی اداروں اورایجنسیوں کی جانب سے ملک میں موجود مذہبی اقلیتوں پرشدت پسندوں کے حملے کی درپردہ حمایت روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
Load Next Story