ڈنگ ٹپائو پالیسی نے شوبز کو زوال کا شکار کیا مہرین سید

ماڈلنگ سے لے کر اداکاری تک جو کچھ بھی کیامیرٹ کے مطابق تھا اور میں اب بھی شارٹ کٹ کی بجائے میرٹ کو ہی ترجیح دیتی ہوں۔

کچھ لوگ ایک روپے کی سرمایہ کاری سے پچاس روپے کمانا چاہتے ہیں، مہرین سید۔ فوٹو : فائل

ماڈل و اداکارہ مہرین سید نے کہا ہے کہ ڈنگ ٹپائو پالیسی نے پاکستانی شوبز کو زوال کا شکار کیا ہے۔

کچھ لوگ ایک روپے کی سرمایہ کاری سے پچاس روپے کمانا چاہتے ہیں جو کسی بھی صورت ممکن نہیں' سب کو حقائق کو مد نظر رکھ کر کام کرنا چاہیے۔




ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مہرین سید نے کہا کہ میں نے ماڈلنگ سے لے کر اداکاری تک جو کچھ بھی کیا وہ سب میرٹ کے مطابق تھا اور میں اب بھی شارٹ کٹ کی بجائے میرٹ کو ہی ترجیح دیتی ہوں اور اگر پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی ڈنگ ٹپائو کی بجائے میرٹ کی پالیسی اختیار کی جائے تو ہم کامیاب ہو سکتے ہیں۔
Load Next Story