پاکستانی ثقافت کے فروغ کے لیے بھرپوراقدامات کیے ماہا

اپنی تنظیم کے پلیٹ فارم سے پاکستانی ادب وثقافت کے فروغ کے لیے بھرپوراقدامات کیے ہیں۔، ماہا ظفر


Qaiser Iftikhar February 03, 2013
ماہا ظگر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں اسٹیج ڈراموں کیلئے پاکستانی فنکاروں سے معاہدے کررہی ہیں۔ فوٹو : فائل

MULTAN: آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں پہلی بار پاکستانی اسٹیج ڈرامہ متعارف کروانے والی تنظیم ماہی آرٹس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کی آرگنائزر ماہا ظفراسلام آیندہ ماہ مارچ میں منعقد ہونے والے اسٹیج ڈرامہ کی تیاریوں کے لیے پاکستان پہنچ گئیں۔

اس دوران وہ جہاں ڈرامے کی تیاریوں کوحتمی شکل دینگی وہیں اسٹیج کے معروف فنکاروں سے معاہدے بھی کیے جائینگے۔ پاکستان پہنچنے پر'' ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے ماہا ظفراسلام کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی تنظیم کے پلیٹ فارم سے پاکستانی ادب وثقافت کے فروغ کے لیے بھرپوراقدامات کیے ہیں۔

آسٹریلیا میں پہلی بار پاکستانی اسٹیج ڈرامہ منعقد کرانے کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد اب ان کی تنظیم کے زیراہتمام 7مارچ کو پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پنجابی اسٹیج ڈرامہ 'چک دے پھٹے' کے عنوان سے منعقد کیاجائے گا جب کہ 8مارچ کو سڈنی اور9مارچ کو میلبورن میں بھی ڈرامہ پیش کیاجائیگا۔ اس سلسلہ میں ہم نے افتخار ٹھاکر، ناصرچنیوٹی، ظفری خان، سردار کمال، صائمہ خان، نیناں، نیہاعلی اورزوارحسین بلوچ سے معاہدہ ہوچکا ہے ۔

مقبول خبریں