ڈرامہ انڈسٹری کے فنکاروں نے فلم انڈسٹری کا رخ کرلیا

اداکارہ مائرہ خان،عائشہ عمر،اداکار نبیل بھی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے پر تولتے دکھائی دیتے ہیں۔

جو فنکارڈرامے سے مطمئن ہیںوہ چاہتے ہیں کہ فلم کے لیے بھی کام کریں،فنکاروں کے تاثرات۔ فوٹو: کیریٹیو کامنز

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے فنکاروں نے فلم انڈسٹری کا رخ کرلیا۔


اداکارہ ماہ نور بلوچ،ہمایوں سعید،شمعون عباسی،کے بعد اداکارہ مائرہ خان،عائشہ عمر،اداکار نبیل بھی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے پر تولتے دکھائی دیتے ہیں فنکاروں کا کہنا ہے کہ ڈرامہ اور فلم دو الگ شعبے ہیں جو فنکارڈرامے سے مطمئن ہیںوہ چاہتے ہیں کہ فلم کے لیے بھی کام کریں۔ پاکستان فلم انڈسٹری گزشتہ کافی عرصے سے زبوں حالی کا شکار ہے مگر فنکاروں کا عزم دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری جلد بحال ہوسکے گی۔
Load Next Story