باہوبلی کے سپر اسٹار پربھاس بریانی کے شوقین
اداکار پربھاس شوٹنگ کے اختتام سے لے کراب تک 15 اقسام کی بریانیاں کھا چکے ہیں
اداکار پربھاس کو کھانے میں بریانی بہت پسند ہے؛فائل فوٹو
ISLAMABAD:
فلم باہوبلی 2 کے ذریعے شہرت حاصل کرنےوالے نامور اداکار پربھاس کو کھانے میں بریانی بہت پسند ہے، فلم کی شوٹنگ کے اختتام سے لے کر اب تک وہ 15 اقسام کی بریانیاں کھا چکے ہیں۔
ہدایت کار ایس ایس راج مولی کی زیر ہدایت بننے والی فلم باہوبلی2 ریلیز سے اب تک 1700 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے بھارتی سنیما میں کئی ریکارڈز قائم کرچکی ہے۔ فلم کی غیرمعمولی کامیابی کے بعد راتوں رات سپر اسٹار بننے والے اداکار پربھاس بریانی کے شوقین نکلے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پربھاس نے باہوبلی 2 کی شوٹنگ کے دوران اپنی غذا کا بے حد خیال رکھا تھا اور کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق فٹ نظر آنے کیلئے اپنے تمام پسندیدہ کھانوں کو ترک کردیا تھا لیکن جیسے ہی فلم کی شوٹنگ ختم ہوئی انہوں نے بریانی کو فوراً اپنی غذا میں شامل کرلیا اور وہ شوٹنگ کے اختتام سے لے کراب تک 15 اقسام کی بریانیاں کھا چکے ہیں۔ اداکار پربھاس کے علاوہ بالی ووڈ کے دیگر ستارے بھی کھانے کے بےحد شوقین ہیں۔
مثال کے طور پر انوشکا شرما کو کھانے میں چکن کڑاہی بہت پسند ہے۔
اداکار رنویر سنگھ کو میٹھا بہت پسند ہے اس لیے وہ نیوٹیلا بہت شوق سے کھاتے ہیں۔
40 سال سے زائد کی عمر میں بھی جوان اور حسین نظر آنے والی اداکارہ شلپا شیٹی بنگالی مٹھائی رس گلے کی شوقین ہیں۔
نوجوانوں کے دل کی دھڑکن ورون دھون کو مغربی کھانا پیزا بہت پسند ہے۔
عالیہ بھٹ فرنچ فرائز بہت شوق سے کھاتی ہیں۔
بالی ووڈ کے نئے سپر ہیرو ٹائیگر شروف آئسکریم کے دیوانے ہیں۔
سدھارتھ ملہوترا چاکلیٹ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔