رنبیر بہترین دوست لیکن بہت برے فلمساز ہیں کترینہ کیف
جگا جاسوس میں رنبیر تو صرف نام کے پروڈیوسر ہیں اصل کام تو انوراگ باسو نے کیا ہے ،کترینہ
رنبیر کپور میرے بہترین دوست ہیں،کترینہ کیف؛فوٹوفائل
بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے رنبیر کپور کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنبیر بہت اچھے دوست لیکن بہت برے فلمساز ہیں ۔
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور طویل معاشقے اورعلیحدگی کے بعد ایک بار پھراپنی فلم ''جگاجاسوس'' کی تشہیر کے سلسلے میں میڈیا پر نظر آرہے ہیں اور ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: رنبیرمستقبل میں کترینہ کے لیے فلم بنانے کے خواہشمند
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ''جگاجاسوس'' رنبیر کپور کی بطور فلمساز اور پروڈیوسرپہلی فلم ہے،اس حوالے سے جب کترینہ کیف سے پوچھا گیا کہ بطور فلمساز آپ نے رنبیر کپور کو کیسا پایا تو انہوں نے کہا کہ رنبیر دوست تو بہت اچھے ہیں لیکن فلمساز بالکل بھی اچھے نہیں ہیں، رنبیر تو صرف نام کے پروڈیوسر تھے اصل کام تو انوراگ باسو نے کیا ہے (یاد رہے کہ ہدایت کار انوراگ باسو بھی فلم کے پروڈیوسرز میں شامل ہیں) انہیں بالکل بھی کام نہیں آتا۔ رنبیر کپور کی 2009 میں ریلیز ہوئی فلم راکٹ سنگھ دیکھ کر میں نے سب سے پہلے انہیں فون کیا اور کہا کہ تمہاری فلم بہت ''بورنگ'' ہے، یہ باکس آفس پر ناکامی کا شکار ہوجائے گی اور یہ ہی ہوا۔
دوسری جانب رنبیر کپور نے فلم کی کامیابی یا ناکامی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ کے دوران آپ کو نتیجے کی پرواہ کیے بغیر اپنی طرف سے بہترین کام کرنا ہوتا ہے کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ لوگوں کو آپ کا کام پسند آئے گا یا نہیں ، ''راکٹ سنگھ'' کی شوٹنگ کے وقت مجھے یقین تھا کہ یہ فلم ''منابھائی ایم بی بی ایس'' کی طرح باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دے گی لیکن ہوا اس کے برعکس تاہم میں ''جگا جاسوس'' کیلئے پر امید ہوں کہ یہ فلم شائقین کو پسند آئے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: رنبیر نے کترینہ سے علیحدگی کی وجہ بتا دی
واضح رہے کہ رنبیر، کترینہ ایک ساتھ فلم ''عجب پریم کی غضب کہانی'' اور''راج نیتی'' میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جس میں ان کی جوڑی کو شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی تھی اب دیکھنا یہ ہے کہ ''جگاجسوس'' کی یہ جوڑی ایک بار پھر لوگوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں، فلم 14 جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔