لندنوفاقی وزیرداخلہ کی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات
تمام اختلافی امور اور عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں جلد ہی ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کی کورکمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس بلایا جائےگا، رحمان ملک. فوٹو: فائل
وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی اور الطاف حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔
ملاقات میں اراکین رابطہ کمیٹی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے میں الطا ف حسین کے کرداراور مدبرانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اختلافی امور اور عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں جلد ہی ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کی کورکمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گااور شہریوں کے تحفظ اور دہشت گردی کی روک تھام کے لئے مزید مؤثر اقدامات کئے جائیں گے۔
اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی نے بیشترعوامی ایشوز کے حل نہ ہونے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہارکیا، اراکین رابطہ کمیٹی نے پاکستان خصوصاً کراچی میں دہشت گردی کے واقعات اورمعصوم شہریوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔