عالیہ بھٹ کی سپر اسٹارز کو نو لفٹ
فلم کی کامیابی کیلئے میرا نام ہی کافی ہے، بالی ووڈ اداکارہ
عالیہ ماضی میں بالی ووڈ کے کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ فوٹو: فائل
SARGODHA:
بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ فلموں میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے انہیں کسی سپر اسٹار کی ضرورت نہیں بلکہ اپنی فلموں کی کامیابی کیلئے وہ خود کافی ہیں۔
اپنی پہلی ہی فلم ''اسٹوڈنٹ آف دی ائیر'' کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ عالیہ بھٹ اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اس کے علاوہ عالیہ بالی ووڈ کے کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کر چکی ہیں جن میں شاہ رخ خان کا نام سر فہرست ہے، لیکن لگتا ہے کم عمری میں ملنے والی بے پناہ شہرت نے عالیہ کو مغرور بنا دیا ہے جب ہی تو انہوں نے بیان دیا ہے کہ انہیں اپنی فلموں کی کامیابی کیلئے اب مزید کسی سپر اسٹار کی ضرورت نہیں بلکہ ان کا نام ہی کافی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کا اداکاری و گلوکاری کے بعد ایک اور میدان میں قدم
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ ان دنوں میگھنا گلزار کی فلم ''راضی'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی کہانی ایک طاقتور کشمیری خاتون کے گرد گھومتی ہے جو پاکستانی آرمی آفیسر سے شادی کر کے بھارتی آرمی کیلئے بطور جاسوس کام کرتی ہے، عالیہ فلم میں جاسوس خاتون کا کردار جبکہ پاکستانی آرمی آفیسر کا کردار ایک قدرے غیر معروف اداکار وکی کشال ادا کر رہا ہے۔
عالیہ نے فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فلم کو کامیاب بنانے کیلئے سپراسٹار کی نہیں بلکہ اچھے اسکرپٹ کی ضرورت ہوتی ہے، میں کافی وقت سے کسی ایسے ہی پروجیکٹ کی تلاش میں تھی اور جیسے ہی ''راضی'' کا اسکرپٹ میرے پاس آیا میں نے فوراً اس کردار کو کرنے کی ہامی بھر لی، فلم میں میرا کردار بہت منفرد ہے جو شائقین کو بے حد پسند آئے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عالیہ بھٹ نے باڈی گارڈ کو شراب پینے پر نوکری سے نکال دیا
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ آخری بار فلم ''بدری ناتھ کی دلہنیا'' میں نظرآئی تھیں جس میں ان کے ساتھ ورون دھون نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی، اب دیکھنا یہ ہے کہ عالیہ اپنی نئی فلم میں ایک غیر معروف ہیرو کے ساتھ شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہتی ہیں یا نہیں۔