اسنیپ چیٹ میں اب وائس فلٹر اور لنکس کے فیچرز بھی شامل

اسنیپ چیٹ نے آج ہی یہ فیچرز آئی او ایس اور اینڈروئڈ کے لیے متعارف کرادیئے ہیں۔

اسنیپ چیٹ نے نئے اور دلچسپ فیچر متعارف کرائے ہیں جن میں بیک گراؤنڈ کی تبدیلی اور وائس فلٹرز شامل ہیں۔ فوٹو: بشکریہ ٹیک کرنچ

اسنیپ چیٹ نے آج اپنے اہم فیچرز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب صارفین آسانی سے لنکس شامل کر سکیں گے اور اس کے علاوہ تصاویر میں بیک ڈراپ (پس منظر) کا اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ وائس فلٹر بھی استعمال کرسکیں گے۔

اسنیٹ چیٹ کے یہ نئے فیچرز اب پوری دنیا میں دستیاب ہیں اور انہیں دونوں آپریٹنگ سسٹمز یعنی آئی او ایس اور اینڈرائڈ کے لیے اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔



اہم فیچرز کا ایک جائزہ


پیپر کلِپ ایک ٹول ہے جس کے ذریعے آپ ویب سائٹ کے لنکس کا اضافہ کرسکتے ہیں تاکہ آپ کے دوست اسے دیکھ سکیں اور وہ اسنیپ چیٹ کے اندرونی براؤزر میں کھل جاتی ہیں۔

ورٹیکل ٹول کٹ میں موجود پیپر کلپ بٹن پر کلک کیجئے اور اس میں اپنا لنک شامل کردیجئے، تاہم سارے لنکس اسنیپ چیٹ کے رہنما ہدایات، پرائیویسی پالیسی اور کمیونٹی گائیڈ لائنز کے اصول کے تحت ہونے چاہئیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=T8QAq3eIKDM

بیک ڈراپ کے ذریعے آپ اپنی تصویر میں مصورانہ اور رنگ برنگی پس منظر شامل کرسکتےہیں۔ اس کے لیے ورٹیکل ٹول کٹ سے پہلے قینچی سلیکٹ کیجئے اور پھر بیک ڈراپ آئکن پر ٹیپ کیجئے۔ اب تصویر کے اطراف پر جہاں بیک ڈراپ ڈالنا ہو اسے ٹریس کیجئے۔ اس کے بعد تصاویر اور پیٹرن شامل کر دیجئے جس سے آپ کی تصویر بہت خوبصورت اور دیدہ زیب ہوجائے گی۔

وائس فلٹرز سے آپ اپنی آواز میں اثرات شامل کر سکتے ہیں اور اسے ری مکس بھی کر سکتےہیں۔ اس کے لیے اسپیکر آئکن پر ٹیپ کر کے بہت سارے کرداروں کی آواز شامل کر سکتے ہیں۔
Load Next Story