ٹرمپ کا پولینڈ میں یہودیوں کی یادگار پر حاضری دینے سے انکار

ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے یادگار کا دورہ کرکے پھول چڑھائے

ڈونلڈ ٹرمپ 28 سال میں پہلے امریکی صدر ہیں جنہوں نے یہودی یادگار پر جانے سے انکار کردیا۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پولینڈ میں یہودیوں کی مسلح تحریک کی یادگار پر جانے سے انکار کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 28 سال میں پہلے امریکی صدر ہیں جس نے دارالحکومت وارسا میں یہودیوں کی مسلح تحریک کی یادگار پر حاضری نہیں دی تاہم ان کی بیٹی ایوانکا نے حاضری دی اور پھول چڑھائے۔


ڈونلڈ ٹرمپ نے پولینڈ کا دو روزہ کیا، لیکن اس دوران انہوں نے یادگار پر حاضری نہیں دی، جس پر پولینڈ سمیت دنیا بھر کے یہودیوں نے امریکی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 
Load Next Story