اگرنوازشریف کو سزا ہوگئی تو پاکستان کرپشن فری ہوجائے گا سراج الحق

شریف خاندان کی سزا تک کرپشن کی کہانی ادھوری رہے گی، امیرجماعت اسلامی

بعض لوگ ڈرا رہے ہیں کہ اگر ملکی وزیراعظم اور ان کے خاندان کو سزا ہوگئی تو مارشل لا آجائے گا جو درست نہیں، سراج الحق۔ فوٹو: فائل

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاناما اسکینڈل میں اگر نوازشریف اور ان کے خاندان کو سزا مل گئی تو پاکستان کرپشن فری ہوجائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون اور احتساب صرف غریب عوام کے لئے ہے لیکن پاناما کیس نے ملک کے وزیراعظم کو کٹہرے میں کھڑا کرکے اس بات کو غلط ثابت کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی سزا تک ادھوری کہانی رہے گی اور اگر نوازشریف اور ان کے خاندان کو پاناما کیس میں سزا ہوگئی تو پاکستان کرپشن فری ہوجائے گا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: قوم کو مقروض کرکے ایوانوں میں بیٹھےلوگ معاشی دہشت گرد ہیں

سراج الحق نے کہا کہ بعض عناصر عوام کو ڈرا رہے ہیں اور یہ تاثر قائم کررہے ہیں کہ اگر ملکی وزیراعظم اور ان کے خاندان کو سزا ہوگئی تو مارشل لا آجائے گا اور جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہیں لیکن یہ تمام اندازے، دعوے اور بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔

Load Next Story