پاناما عملدرآمد کیس جے آئی ٹی ارکان سپریم کورٹ پہنچ گئے

جے آئی ٹی سپریم کورٹ سے مزید وقت نہیں مانگے گی، واجد ضیا

آڈٹ فرمز کی رپورٹ اور دبئی سے ملنے والی دستاویزات بھی جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل ہیں

ISLAMABAD:
پاناما جے آئی ٹی کے ارکان اپنی حتمی رپورٹ جمع کرانے کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کی سربراہی میں پاناما معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ارکان سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں، سماعت ابھی شروع نہیں ہوئی تاہم کمرہ عدالت سیاسی رہنماؤں، وکلا اور میڈیا کے نمائندوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔

سماعت سے قبل واجد ضیا سے میڈیا نے سوال کیا کہ کیا آپ سپریم کورٹ سے مزید وقت مانگیں گے جس پر انہوں نے نفی میں جواب دیا۔


اس خبرکو بھی پڑھیں: ممکنہ پاناما فیصلہ؛ شریف فیملی کی لیگل ٹیم کا قانونی پہلوؤں پر غور

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے قطری شہزادے حماد بن جاسم سے ہونے والی خط وکتابت کے جائزے سمیت تمام بیانات اورشواہد کو دستاویزی شکل دی گئی ہے، بیرون ملک سے حاصل ہونے والے شواہد کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا جب کہ آڈٹ فرمزکی رپورٹ اور دبئی سے ملنے والی دستاویزات بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے گئے وقت میں جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف سمیت ان کے دونوں بیٹوں حسن وحسین نواز، بیٹی مریم نواز سمیت کئی اداروں کے سابق و حاضر سربراہان سے پوچھ گچھ کی ہے۔
Load Next Story