بغداد میں خودکش دھماکا دیگر شہروں میں جھڑپیں 10ہلاک
قصبے تاجی میں خودکش بمبار نے اپنی گاڑی جیل کے قریب چیکنگ کیلیے کھڑی سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں سے ٹکرادی.
بعقوبہ اور موصل سے بھی فائرنگ اور بمباری کی اطلاعات، 2افراد کے مرنے کی تصدیق، مسلسل واقعات کے بعد بغداد اور گردو نواح میں سیکیورٹی سخت. فوٹو: رائٹرز
عراق کے دارالحکومت بغداد اور دیگر شہروں میں میں خود کش دھماکے، فائرنگ اور بمباری میں کم ازکم 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
منگل کو سیکیورٹی حکام کے مطابق خوفناک کارروائی بغداد کے قریبی قصبے تاجی میں کی گئی جب خودکش بمبار نے اپنی گاڑی جیل کے قریب چیکنگ کیلیے کھڑی سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں سے ٹکرادی۔ اس دھماکے میں 8 افراد مارے گئے اور زخمیوں کی تعداد 14 بتائی جاتی ہے۔ واقعہ دارالحکومت کے نواحی شمالی علاقے میں پیش آیا۔
مسلسل واقعات کے بعد دارالحکومت اور اس کے گردو نواح میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ عراقی شہروں موصل اور بعقوبہ میں بھی فائرنگ اور بمباری کے واقعات کی اطلاعات ہیں جن میں سیکیورٹی حکام کے مطابق 2 افراد ہلاک ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق گذشتہ 3 روز میں بغداد اور اس کے قریبی علاقوں میں تشدد کے واقعات میں 68افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔