تحریک انصاف نے بھی الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کا مطالبہ کردیا

صدر زرداری انتخابات میں منصفانہ کردارادانہیں کرپائیں گے،مستعفی ہوجائیں


Numainda Express February 06, 2013
سازش کے تحت بلوچستان میںسقوط ڈھاکاجیسے حا لا ت پیداکیے جارہے ہیں،عمران خان،عاصمہ جہانگیر نگراں وزیراعظم کی اہلیت پرپورانہیںاترتیں،ترجمان۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کی پولیٹیکل اسٹریٹیجی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے کراچی میںنئی حلقہ بندیاںکرانے اورفوج کے ذریعے ووٹرزکی تصدیق کر وانے کے سپریم کورٹ کے احکامات پرعملدرآمد میں ناکامی پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی تشکیلِ نو اور شفاف الیکشن کیلیے صدرزرداری سے استعفیٰ کامطالبہ کیا ہے۔

منگل کوتحریک انصاف کی پولیٹیکل اسٹریٹجی کمیٹی کااجلاس چیئرمین عمران خان کی زیرِصدارت ہواجس میںشفاف انتخابات کیلیے صدرزرداری سے مستعفی ہونے کامطالبہ کیاگیاکیونکہ بطورشریک چئیرمین پیپلزپارٹی وہ بطورصدرآئندہ عام انتخابات کے انعقادمیںمنصفانہ کردارادانہیںکرپائیںگے ،تحریک انصاف کے صدرمخدوم جاویدہاشمی اوروائس چئیرمین شاہ محمودقریشی نے مختلف سیاسی جماعتوںسے روابط کے حوالے سے بریفنگ دی۔

کمیٹی نے آئندہ الیکشن کے حوالے سے اپنے دیرینہ مؤقف کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کسی بھی ایسی جماعت سے اتحادنہیںکریگی جوکسی نہ کسی طرح وفاقی یاصوبائی حکومتوں کا حصہ ہے،اجلاس میںچیف الیکشن کمشنر پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیاگیاجبکہ وفاقی اورصوبائی حکومتوںکی جانب سے ریاستی وسائل کے بے دریغ استعمال پرالیکشن کمیشن کی مایوس کن کارگردگی پر تشویش کااظہارکیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن کے صوبائی حکومتوںکی جانب سے مقرر4اراکین تبدیل کرنے اوران کی جگہ پرغیرجانبدارارکان کی تعیناتی کابھی مطالبہ کیا گیا،کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ آئندہ انتخابات شفاف بنانے کیلیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے۔

5

دریں اثناآئی این پی کے مطابق ایک وفدسے گفتگومیں عمران خان نے کہاکہ منصوبے کے تحت بلو چستان میںسقوط ڈھاکا جیسے حالا ت پیداکیے جارہے ہیں،پاکستان اب کسی دوسرے سقوط ڈھاکا جیسے سا نحہ کامتحمل نہیںہوسکتا،اگراب بھی عوام نے دیانتدارقیادت کاانتخاب نہ کیااورموروثی سیاست اور جاگیردارانہ نظام کے خا تمے کیلیے کردارادانہ کیاتوپھرآنے والی نسلیں ہمیںکبھی معاف نہیں کرینگی آئندہ الیکشن میں یوتھ کاکرداراہم ہوگا۔

لاہورسے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان نے کہاکہ پی ٹی آئی عاصمہ جہانگیرکی نگراں وزیراعظم کے منصب پرتقرری کی ذاتی بنیادوں پرمخالفت نہیںکررہی بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ مطلوبہ اہلیت پرپورانہیں اترتیں۔