مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ سے 7 ہندو یاتری ہلاک
واقعہ ضلع اننت ناگ میں پیش آیا جب کہ ہلاک ہونے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں
واقعہ ضلع اننت ناگ میں پیش آیا جب کہ ہلاک ہونے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں — فوٹو : این ڈی ٹی وی
مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 ہندو یاتری ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے.
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں دو مختلف مقامات پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 7 ہندو یاتری ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اننت ناگ کے علاقے باتینگو اور خانابال میں پولیس کے قافلے پر حملہ کیا گیا تاہم باتینگو میں پولیس پر ہونے والے حملے کی زد میں یاتریوں کی بس آگئی۔ زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں میں 5 خواتین شامل ہیں۔
کشمیر کے آئی جی پولیس منیر خان نے بتایا کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس نامعلوم افراد نے اننت ناگ کے دو علاقوں میں پولیس قافلے پر حملہ کیا تاہم ایک مقام پر یاتریوں کی بس اس کا نشانہ بن گئی۔
فورسز کے مطابق بس کے ڈرائیور نے یاتریوں سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی جس کے تحت شام 7 بجے کے بعد یاتریوں کی کسی بھی بس کو ہائی وے پر نہیں ہونا چاہیے جبکہ یہ واقعہ رات 8 بجے کے بعد پیش آیا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اضافی دستوں کو علاقے میں تعینات کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے یاتریوں کا تعلق گجرات سے تھا جو امرناتھ مندر کی یاترا کے بعد واپس آرہے تھے۔