کراچی کیماڑی میں جیولر کی دکان سے ایک کروڑ 7 لاکھ روپے کا سونا چوری

واردات کےخلاف جیکسن مارکیٹ کےتاجروں نےدکانیں بند کرکے احتجاج کیا اورپولیس کے خلاف نعرے بازی کی

چوری کئے جانے والے زیورات گاہکوں کے تھے جن کی مالیت ایک کروڑ 7 لاکھ روپے بنتی ہے،مالک جیولری شاپ فوٹو: ایکسپریس ، فائل

کیماڑی میں سونے کی دکان سے ایک کروڑ 7 لاکھ روپے کا سونا چوری کرلیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کیماڑی میں جیکسن مارکیٹ میں واقع جیولری دکان کے مالک محمد آصف نے کہا کہ صبح جب دکان کھولنے کے لئے آیاتو دیکھا کہ شٹرکے تالے اور کنڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں جبکہ تجوری سے 2 کلو سےزائد سونے کے زیورات غائب تھے ، دکاندار کا کہنا تھا کہ یہ زیورات گاہکوں کے تھے جبکہ چوری ہونے والے پورے زیوارت کی قیمت کم از کم ایک کروڑ 7 لاکھ روپے بنتی ہے۔

جیولرکی دکان میں چوری کی واردات کےخلاف جیکسن مارکیٹ کےتاجروں نےدکانیں بند کرکے احتجاج کیا اورپولیس کے خلاف نعرے بازی کی تاجر ایک گھنٹے تک احتجاج کے بعد پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
Load Next Story