تحریک انصاف نے شہبازشریف کی نااہلی کیلیے ریفرنس تیارکرلیا
بابراعوان آج عمران خان سے ملاقات کرکے ریفرنس دائرکرنے کی منظوری لیں گے
اسلام آباد: تحریک انصاف لائرز فورم بابر اعوان کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔ فوٹو : آن لائن
ISLAMABAD:
پاکستان تحریک انصاف نے نواز شریف کے بعد شہباز شریف کی نااہلی کیلیے بھی ریفرنس تیار کر لیا، ریفرنس ڈاکٹر بابر اعوان نے تیار کیا ہے اور وہ آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرکے ریفرنس دائرکرنے کی حتمی منظوری لی جائے گی۔
شہباز شریف کی نااہلی کیلیے متعدد وجوہات کو بنیاد بنایا گیا ہے،4 اہم عدالتی فیصلوں کی روشنی میں شہباز شریف کی نااہلی کے انتہائی روشن امکانات ہیں۔ اس حوالے سے بابر اعوان نے کہا بہت جلد پنجاب کے عوام پاناما ہیٹ سے نجات حاصل کریں گے، تحریک انصاف تماشا گروں کے اس قبیلے سے فوری نجات اورشفاف انتخابات چاہتی ہے۔ این این آئی کے مطابق ریفرنس میں عدالتی فیصلے اور جے آئی ٹی فائنڈنگزاہم جزو ہیں۔