عمران چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آ سکتے شہبازشریف

میرے خلاف نیازی صاحب کی ہرزہ سرائی نئی بات نہیں،ریفرنس کا انتظار کروں گا

میرے خلاف نیازی صاحب کی ہرزہ سرائی نئی بات نہیں،ریفرنس کا انتظار کروں گا فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ عمران خان اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود چور دروازے کے ذریعے اقتدار حاصل نہیں کر سکتے۔


عمران خان نے میرے خلاف عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کی دھمکی دی ہے، میں اس ریفرنس کاانتظار کروں گا اور مجھے یقین ہے کہ نیازی صاحب اس ریفرنس کے بعد عدالت کا سامنا کرنے سے انہی حیلہ تراشیوں سے کام لیں گے جن کے حوالے سے وہ پاکستان کی عدالتی تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔

بدھ کو اپنے بیان میں وزیراعلی پنجاب ٰ نے کہاکہ جنرل پرویز مشرف کے دور سے لیکر آج تک عمران خان نے ہمیشہ سیاست میں مصنوعی سہارے ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے، کاش وہ ایسا کرنے کے بجائے جمہوری عمل اور عوام پر بھروسہ کرتے۔
Load Next Story