خیبر پختونخوا سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
خاتون اور اس کا ساتھی اسلحہ گاڑی میں پنجاب اسمگل کر رہے تھے، پولیس
اسلحے کو پنجاب میں دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا، پولیس ذرائع۔ فوٹو : فائل
DI KHAN:
پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے خیبر پختونخوا سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان پولیس نے ترنمن چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحے سے بھری گاڑی تحویل میں لے کر خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق اسلحہ خیبر پختونخوا سے پنجاب اسمگل کیا جا رہا تھا جہاں اسے مبینہ طور پر دہشت گردی کے لئے استعمال کرنا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت منیر پٹھان کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق بنوں سے ہے جبکہ خاتون کی شناخت رابعہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو میانوالی کی رہائشی ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔