سینیٹ نے ٹی ڈی اے پی ٹریڈ آرگنائزیشنز بلز کی منظوری دیدی
ٹی ڈی اے پی بل 2012، ٹریڈ آرگنائزیشنز بل 2012 ایوان میں اتفاق رائے سے منظور کیے گئے۔
ٹی ڈی اے پی بل 2012، ٹریڈ آرگنائزیشنز بل 2012 ایوان میں اتفاق رائے سے منظور کیے گئے۔ فوٹو: فائل
سینیٹ نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور ٹریڈ آرگنائزیشنز کے 2بل اتفاق رائے سے منظور کر لیے۔
بدھ کو ایوان بالا میں وزیر مملکت برائے تجارت عباس خان آفریدی نے تحریک پیش کی کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے قیام کا بل (ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان بل 2012) قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔
ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی جس کے بعد چیئرمین نے بل شق وار منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔ وزیر مملکت برائے تجارت عباس خان آفریدی نے تحریک پیش کی کہ ٹریڈ آرگنائزیشن کی رجسٹریشن اور باضابطہ بنانے کا بل (ٹریڈ آرگنائزیشنز بل 2012) قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی جس کے بعد چیئرمین نے شق وار منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا، جس کی ایوان نے اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔