سندھ اسمبلی میں رحمن ملک کے خلاف تحریک التوا

دہشت گردی کے واقعات میں کوئی غیر مسلم ملوث نہیں، سلیم خورشید کھوکھر

دہشت گردی کے واقعات میں کوئی غیر مسلم ملوث نہیں، سلیم خورشید کھوکھر۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے اقلیتی رکن سلیم خورشید کھوکر نے اسمبلی سکریٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرائی ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر26 جنوری2013 کو قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا کہ 'دہشت گرد اپنے ہتھیار ڈال دیں پا اپنے آپ کو غیر مسلم قرار دیں کیوں کہ اسلام میں دہشت گردی اور بے گناہ انسانوں کی خون بہانے کی گنجائش نہیں ہے۔ کراچی اور کوئٹہ میں بھی جو لوگ دہشت گردی سے مارے گئے وہ بھی مسلمان تھے اور دہشت گردوں کو ہدایت کی کہ وہ یا تو سچے مسلمان بن جائیں یا پھر اپنے آپ کو غیر مسلم قرار دیں'۔




سلیم خورشید کھوکھر نے کہا کہ وزیر داخلہ کا یہ بیان غیر ذمے دارانہ ہے ، بیان سے یہ تاثر ملتا ہے کہ غیر مسلم دہشت گرد ہیں جبکہ تحریک طالبان پاکستان نے متعدد بار اقرار کیا کہ انھوں نے کوئٹہ اور کراچی اور دیگر ملک کے شہروں میں شہریوں کی جان و مال و عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچایا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کے اس بیان سے پاکستانی غیر مسلم ، مذہبی اقلیتوں کی کی جان و مال اور عزت و آبرو غیر محفوظ ہوگئی ہے اورغیر مسلموں کی دل آزاری ہوئی ہے ۔

Recommended Stories

Load Next Story