12ربیع الاول جلوسوں کے انتظامات مثالی ہونے چاہئیں ارکان سندھ اسمبلی

سیکیوریٹی کیلیےپولیس اوررینجرزمربوطپالیسی تشکیل دیں،عاصم علی،نیوکراچی ٹائون کو باغات کاگہوارہ بنایاجائیگا،آفاق سعید.


Staff Reporter January 16, 2013
لیاری ٹائون میں 12 ربیع الاول تک ایمرجنسی کا نفاذ، افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ،شکایات کے ازالے کیلیے کنٹرول روم قائم. فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD: حق پرست اراکین سندھ اسمبلی طاہرقریشی اور شعیب ابراہیم نے کہاہے کہ ہرسال کی طرح اس سال بھی صدرٹائون انتظامیہ کی جانب سے12 ربیع الاول کے سلسلے میں نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں، مساجداورمحافل کے مقامات کے اطراف صحت وصفائی، روشنی، نکاسی آب اور سڑکوں کی استرکاری وغیرہ کے تمام انتظامات مثالی ہونے چاہئیں۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے ٹائون ایڈمنسٹریشن صدر کے مرکزی دفترمیں 12ربیع الاول کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلیے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اراکین صوبائی اسمبلی نے کہاکہ حق پرست عوامی نمائندے ٹائون انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے اور ہرممکن تعاون بھی جاری رکھاجائے گا، چیف آفیسرصدرٹائون عاصم علی خان نے علما کی نشاندہی پر مختلف علاقوں میں سیوریج ، اسٹریٹ لائٹس ودیگر مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی، اجلاس میں موجودکراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو سیوریج کے پانی کے رسائوکے مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے پابندکیاگیا کہ ہنگامی بنیادوں پرکام کرتے ہوئے ان مسائل کا خاتمہ کیاجائے۔

عاصم علی خان نے کہاکہ ربیع الاول کے مقدس مہینے میں امن و امان اور سیکیوریٹی کے قیام کیلیے پولیس اور رینجرز منتظمین جلوس کے ساتھ مربوط پالیسی کے تحت جوائنٹ کمیٹیاں تشکیل دیں، اس سلسلے میں عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ اپنے اردگردنظررکھیں اورشرپسندعناصرکی نشاندہی متعلقہ اداروں کو کریں، علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹر نیوکراچی ٹاؤن آفاق سعید نے کہا ہے کہ ٹاؤن کو صاف و شفاف بنانے کے ساتھ ساتھ پھولوں، ہریالی اور ہرے بھرے باغات کا گہوارہ بنا دیا جائے گا، وسائل کی کمی کو نظر انداز کرتے ہوئے افرادی قوت کے صحیح استعمال سے ٹاؤن کی ہر یونین کونسل میں ہریالی کو پھیلایا جا رہا ہے تاکہ نیوکراچی صاف و شفاف ، ہرا بھرا سرسبز اور پھولوں سے مہکتا ہوا ٹاؤن بن جائے۔

 

4

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف پارکوں میں بیوٹی فیکیشن کے کاموں کے معائنے کے موقع پر محکمہ باغات کے افسران و کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، آفاق سعید نے کہا کہ نیوکراچی کی مختلف نرسریوں میں پھولوں کی پنیریاں اور پودے تیار کیے جارہے ہیں تاکہ ماہ فروری میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا جاسکے، لیاری ٹائون میں 12 ربیع الاول تک ایمرجنسی کا نفاذ کرکے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

شکایات کے ازالے کے لیے مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے لیاری ٹائون کے ایڈمنسٹریٹر محمد رئیسی نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ بارہ ربیع الاول کے سلسلے میں استقبالیہ کیمپوں، جلوسوں کی گزرگاہوں، مذہبی تقریبات کے مقامات پر صفائی ستھرائی، چونے کے چھڑکائی اور روشنی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے،یہ ہدایت انھوں نے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دی، انھوں نے کہا کہ عوام ربیع الاول کے مقدس مہینے میں امن و امان ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلیے لیاری ٹائون کی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے ارد گرد شر پسند عناصر پر نظر رکھیں۔