صوبوں کی بات تو کی جا رہی ہے، کیا اس کی تیاری بھی ہے؟ مولانا فضل الرحمان

اس حوالے سے صوبہ سندھ بالکل بھی تیار نظر نہیں آتا، سربراہ جے یو آئی


ویب ڈیسک August 31, 2026
فوٹو فائل

سکھر:

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں انتظامی یونٹ اور صوبے بنانے سے متعلق بات تو کی جا رہی ہے لیکن کیا اس کی تیاری بھی کی ہے۔

سکھر میں جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ صوبوں کی بات تو چھیڑ دی گئی ہے لیکن تیاری بھی ہے یا نہیں؟ صوبہ سندھ بالکل بھی تیار نظر نہیں آتا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں حکمرانی نواز شریف سے زرداری اور زرداری سے نواز شریف تک ہی ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام سے شعور اور سوال کرنے کی طاقت چھیننا چاہتی ہے، مگر یہ وطن کسی ایک کا نہیں، ہم سب کا ہے۔ پاکستان سے محبت ثابت کرنے کے لیے کسی سرٹیفکیٹ یا اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہے۔