لنگور نے 50 ہزار افراد کو بجلی سے محروم کر دیا
لنگور پاور اسٹیشن پر چڑھ کر بجلی کے تاروں کے ساتھ چھیڑ خانی کر رہا تھا کہ تاریں آپس میں ٹکرا گئیں
لنگور کو وائلڈ لائف والوں نے شدید زخمی حالت میں بچالیا، ترجمان پاور کمپنی - فوٹو: فائل
SARGODHA:
افریقی ملک زیمبیا کے شہر لیونگ اسٹون میں لنگور نے 50 ہزار لوگوں کو بجلی سے محروم کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک زیمبیا کے سیاحتی شہر لیونگ اسٹون میں ایک لنگور نے پاور اسٹیشن پر تاروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جس کے نتیجے میں تاریں آپس میں ٹکرا گئیں اور 50 ہزار افراد پر مشتمل آبادی والا علاقہ بجلی سے محروم ہو گیا تاہم لنگور کو وائلڈ لائف والوں نے زخمی حالت میں بچا لیا۔
پاور کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حیران کن طور پر لنگور بجلی کے اس بڑے جھٹکے سے محفوظ رہا جو انسانی جان لے لیتا ہے جب کہ اگر کوئی انسان اس حادثے کا سبب بنتا تو اس کے خلاف تحقیقات ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بجلی اب بحال کر دی گئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ برس کینیا میں بھی اسی طرح کے ایک واقعے میں بندر ملک بھر میں بجلی کی بندش کا باعث بنا تھا۔