چوہدری نثارکو کمر میں درد کی شکایت ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

چوہدری نثار نے اپنی تمام دفتری اور سیاسی مصروفیات ترک کردیں

ڈاکٹروں کی جانب سے بھی وزیر داخلہ کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کو ڈاکٹروں نے کمر میں شدید تکلیف کے باعث مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان گزشتہ کئی روزسے کمر درد کی تکلیف میں مبتلا تھے۔ منگل کی صبح وہ مقررہ وقت پر دفتر پہنچے لیکن شدید تکلیف کے باعث اپنی دفتری مصروفیات ترک کرکے گھر واپس چلے گئے۔


ڈاکٹروں کی جانب سے بھی انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ جس کے بعد وزیر داخلہ نے اپنی تمام تر مصروفیات منسوخ کردیں ہیں۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار گزشتہ برس علاج کی غرض سے برطانیہ بھی گئے تھے جہاں وہ کئی دن زیرعلاج رہے تھے۔
Load Next Story