دھماکا خیز مواد کی نشاندہی کیلیے امریکا نے پاک فوج کو جدید آلات دے دئیے
’’فیڈو ایکس‘‘ سے 10سکینڈ سے بھی کم وقت میں دھماکا خیز مواد کی موجودگی کا پتہ چلا یا جا سکے گا
آلات کی فراہمی پاک فوج کیلیے 128 ملین ڈالر کی امداد کا حصہ ہے جس کا مقصد دھماکا خیز مواد کا تدارک ہے، امریکی دفاعی نمائندہ ۔ فوٹو : فائل
امریکی سفارتخانے کے دفتر دفاعی نمائندہ پاکستان نے پاکستان فوج کو دھماکا خیز مواد کی نشاندہی کرنے والے 50 جدید ترین آلات''فیڈو ایکس'' فراہم کیے ہیں۔
فیڈو ایکس ایک جدید ترین دستی آلہ ہے جس کی مدد سے پاکستانی فوجی 10 سکینڈ سے بھی کم وقت میں کسی بھی چیز میں دھماکا خیز مواد کی موجودگی کا پتہ چل اسکیں گے۔ یہ جدید آلات پاکستان فوج کو پہلے سے مہیا کیے گئے آلات کے ساتھ استعمال کیے جائیں گے جو ملک بھر میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں استعمال ہو رہے ہیں ۔ امریکی سفارتخانے کے نمائندے بریگیڈئیر جنرل کینتھ ایکمن نے دہشتگری کے خاتمے، بالخصوص پاک افغان سرحدی علاقوں میں امریکا اور پاک فوج میں اشتراک ِ کار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی دھماکا خیز مواد کو غلط ہاتھوں سے دور رکھنا سب کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ امریکی حکومت نے پاکستانی فوج کو بین الاقوامی معیار کی ٹیکنالوجی کے حامل یہ آلات فراہم کیے ہیں۔
یہ آلات عوام کی حفاظت کے لیے پاکستان فوج کی جانب سے استعمال کیے جانے والے پہلے سے موجود نظام میں مزید بہتری لائیں گے۔ فیڈوآلات کی فراہمی امریکی حکومت کی جانب سے پاکستانی فوج کو مہیا کی جانے والی128 ملین امریکی ڈالرکی اعانت کے پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصدغیر قانونی دھماکا خیز مواد کا تدارک ہے۔ دھماکہ خیز مواد کے خلاف پاکستان امریکا پارٹنر شپ پروگرام میں ان آلات کے علاوہ بکتر بندگاڑیاں، بم ڈسپوزل روبوٹس، تربیت اور دھماکا خیز مواد کے نمونو ں کے تفصیلی تجزیے کے لیے ایک تجربہ گاہ کاقیام بھی شامل ہے۔ فرائض کی انجام دہی کے دوران پاکستانی فوج کے اہلکاروں کی جانب سے پیش کی جانے والی قربانیوں کے اعتراف میں پاکستان اور امریکا اعضا سے محروم ہونیوالے افرادکی معاونت کے پروگرام میں بھی شراکت دار ہیں ۔