شفاف انتخابات ہی شہر میں دیرپا امن کی بنیادی کنجی ہے
انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کے عمل سے مطمئن نہیں، ترجمان اے این پی
انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کے عمل سے مطمئن نہیں، ترجمان اے این پی۔ فوٹو: فائل
SHEIKHUPURA:
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی میں ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج کی تعیناتی اور ووٹرز کے فنگر پرنٹس کو نادرا کے ریکارڈ سے میچ کر نے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ فوج کو اختیار ات کے ساتھ تعینات کیا جائے۔
شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کے بنیادی فرائض میں شامل ہے، کراچی میں شفاف انتخابات ہی شہر میں دیرپا امن کی بنیادی کنجی ہے، الیکشن کمیشن کو کراچی میں صاف و شفاف انتخابات کے لیے ٹھوس فیصلے کرنا ہوں گے، ایسے فیصلے کرنا ہوں گے جو تمام سیاسی جماعتوں کو قابل قبول ہوں، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی کی ازسر نو منصفانہ حلقہ بندیوں کرائی جائیں۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی میں ووٹرز کی گھر گھر تصدیق کے عمل پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کے اہلکاروں کے بجائے سیاسی جماعت کے کارکنان ووٹرز کی تصدیق کررہے ہیں اور اب بھی سیاسی جماعت کے دفاتر میں ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کی جارہی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ ارباب اختیار اور ریاستی اداروں کی مسلسل بے حسی کی وجہ سے شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور بوری بند لاشوں کے ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔