چیمپئنز ٹرافی کے فاتح اسکواڈ کے اعزاز میں کل لاہور میں تقریب
تقریب میں پلیئرز میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔
تقریب میں پلیئرز میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کل تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والی تقریب میں پلیئرز میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی جب کہ چیئرمین پی سی ایل نجم سیٹھی مہمان خصوصی ہوں گے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دیتے ہوئے پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جس پر وطن واپسی پر قومی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا اور مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں الگ الگ تقاریب سجائی گئیں اور انعامات سے نوازا گیا۔